اعصام الحق قریشی کا ناٹنگھم اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی سفر تمام
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار سری رام بالاجی اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ لیام تارکین براڈی اور جونی اوماراپر مشتمل برطانوی جوڑی نے اعصام الحق قریشی اور بھارت کے جوڑی دار سری رام بالاجی کو 4-6 اور 4-6 سے شکست دیکر نہ صرف مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔