• news

فٹبال: ارجنٹائن نے آسٹریلیا‘جاپان نے ایل سلوا ڈور کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) عالمی چیمپئن ارجنٹائن نے دوستانہ میچ میں آسٹریلیا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی ۔ چین میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے تیز ترین گول کیا۔انہوںنے کھیل کے شروع ہونے کے ایک منٹ اور انیس سیکنڈ کے بعد گیندکو گول کی راہ دکھائی ۔ فاتح ٹیم کی طرف سے دوسرا گول 68ویں منٹ میں کیاگیا۔ارجنٹائن کی فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد ملک سے باہر یہ پہلی فتح تھی ‘دو میچ ہوم گرائونڈ پر جیتے تھے۔ ایک اور میچ میں جاپان نے ایل سلواڈور کو صفر کے مقابلے میں 6گول سے ہرا دیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن