توشہ خانہ، عمران 21 جون، 190 ملین پا¶نڈ کیس میں بشریٰ بی بی 22 جون کو نیب طلب
اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کوگیارہ بجے 21 جون کو دوبارہ نیب راولپنڈی میں طلب کیا ہے، انہیں کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم 108 تحائف ملے، انہوں نے 58 تحائف حاصل کیے جو توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے گئے۔ نیب راولپنڈی نے 190 ملین پا¶نڈ سیکنڈل میں بشریٰ بی بی کو 22 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔ اس حوالے سے سمن جاری کر دیا گیا۔ بشریٰ بی بی کو 13 جون کو بھی طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کے حوالے سے تمام دستاویزات لانے کی ہدایت کی گئی۔ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ اعظم خان کو 19 جون کو نیب راولپنڈی میں بلایا گیا ہے۔