• news

 سینٹ الیکشن کرپشن کیس، علی حیدر گیلانی سمیت تمام ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امید علی بلوچ کی عدالت نے سینیٹ الیکشن مبینہ کرپشن کیس میں ملزمان کی عدم پیشی پر فردجرم عائد کرنے کی کاروائی ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی سمیت تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود ملزمان عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کااظہار کیا اور فرد جرم کی کاروائی ایک بار پھر موخر کردی،عدالت نے علی حیدر گیلانی، پی ٹی آئی رہنما فہیم خان اور کیپٹن (ر)جمیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرے،عدالت نے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن