کراچی مئیر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی کو یوم سیاہ ، احتجاجی ریلیاں
لاہورگوجرانوالہ حافظ آباد اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میئر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی، ارکان کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی کے خلاف گوجرانوالہ، حافظ آباد، سرگودھا، وزیر آباد، بہاولپور میں یوم سیاہ منایا گیا اور احتجا جی مظا ہرہ کیا گیا، ریلیاں نکالی گئیں۔ گوجرانوالہ میں مظاہرے کی قیادت ضلعی نائب امیر سید علی رضا حسنی، ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کراچی مےئر الیکشن کیخلاف نعرے درج تھے۔ سلیکٹڈ میئر، جعلی جمہوریت نامنظور کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرہ میں شریک کارکنوں نے بازﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی۔ سید علی رضا حسنی، ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی، حافظ حمیدالدین اعوان، فرقان عزیز بٹ،حافظ نعیم فہیم، رانا عبدالجبار نے کہا کہ کراچی میں سندھ پولیس اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے جماعت اسلامی کے کارکنان پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے میئر کے انتخاب میں گھناﺅنا کھیل کھیلا گیا، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ مغوی ارکان بازیاب کرا کے الیکشن دوبارہ کرایا جائے۔ پےپلزپارٹی کی جانب سے مبینہ دھونس دھاندلی کے خلاف حافظ آباد میں احتجاجی مظاہرہ کےا گےا اور بعدازاں ماڈل بازار سے فوارہ چوک تک رےلی بھی نکالی گئی جس کی قےادت ضلعی امےر ڈاکٹر محمد ےسن، امان اﷲ چٹھہ اور ملک شوکت علی پھلروان نے کی۔ مقررےن نے کہا کہ پےپلز پارٹی کی حکومت نے 30 ےوسی چےئرمےنوں کو اغوا کرکے 193ووٹ رکھنے والے حافظ نعےم الرحمن کو ہرا کر 173 ووٹ رکھنے والے مرتضےٰ وہاب کے مےئر منتخب ہونے کا اعلان کردےا جو کہ پی پی پی کا جمہورےت دشمن روےہ ہے۔ لہذا اس کراچی کے مےئر کے انتخاب کو فوری طور پر کالعدم قرار دےکر دوبارہ منصفانہ انتخاب کرواےا جائے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں بد ترین دھاندلی، غیر جمہوری ا ور غیر آئینی عمل کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری نے کی۔ جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی ملک عبد العز یز، جمعیت اتحاد العلماءپنجاب کے صدر مولانا امیر عثمان ، قاری نور رحمن، محمد عامر بلوچ نے بھی احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کیا۔ اس موقع پر کارکنان نے بازﺅں پر کالی پٹیاں باندھی ہو ئی تھیں اور حافظ نعیم الرحمن کے حق میں، سندھ گورنمنٹ اور پیپلز پارٹی کی فسطائیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے محمد کاشف چوہدری نے کہا 15جون کا دن نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ اور ملک کی جمہوری تاریخ کا بدترین دن ہے ، صوبائی دارالحکومتوں، ضلعی ہیڈکوارٹرزاور چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں کی تعدادمیں افراد نے شرکت کی، ان مواقعوں پر سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے جمہوریت کش اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی۔ احتجاجی مظاہروں کے شرکا نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”سلیکٹڈ میئر نامنظور“اور دیگر نعرے درج تھے۔ جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے رہنما¶ں نے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی اور ملک میں آئین، قانون اورانصاف کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا۔لاہور میں آٹھ مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ منصورہ کے باہر لاہور کے مرکزی مظاہرہ سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 15جون پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین دن ہے۔ کراچی کے میئر کی حیثیت اندرون سندھ کی زمینوں اور جائدادوں کی سی نہیں کہ ان پر پیپلزپارٹی والے قبضہ کر لیں۔ کراچی کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ کراچی میئر کے انتخابات غیرجانبدار الیکشن کمیشن کے ذریعے صاف اور شفاف طریقے سے کرائے جائیں۔ مظاہرہ سے حلقہ لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، نائب امیر لاہور ذکراللہ مجاہد اور امیر ضلع لاہور غربی عبدالعزیز عابد نے بھی خطاب کیا۔مزیدبرآں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن سے مقامی قیادت نے خطاب کیا۔ کوہستان میں احتجاجی مظاہرہ سے مولانا ظہور الٰہی اور دیرپائن میں اعزاز الملک افکاری نے خطاب کیا۔ مانسہرہ میں مظاہرہ کی قیادت عمرامتیاز ایڈووکیٹ، کرک میں امیر ضلع مولانا تسلیم اقبال، سرگودھا میں صدر جے آئی یوتھ پنجاب شمالی میاں یاسر علی اور فیصل آبادمیں صدر جے آئی یوتھ ضلع فیصل آباد حافظ محمد نوید اعوان نے کی۔ شیخوپورہ میں نائب امیر ضلع عبدالرحمن گجر، امیر شہر ڈاکٹر میاں محمد رمضان، شیخ محمد جمیل اور نصروٹو کی قیادت میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ضلع خیبر کی تحصیل باڑا، منڈی بہا¶الدین، خوشاب، گھوٹکی ،کراچی ضلع شمالی، پاور ہا¶س چورنگی کراچی، کشمور راجو نظامانی، جیکب آباد، نواب شاہ، ٹنڈوالہ یار، خیرپور، ایبٹ آباد میں عبیدالرحمن، امجد خان جدون، جھنگ میں فرید احمد منگھیانہ، چکوال میں پروفیسر محمد اشرف، حافظہ آباد میں ڈاکٹر یاسمین انصاری، پتوکی میں امیر ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر نے مظاہروں کی قیادت کی، وہاڑی، مظفرگڑھ ، بہاولپور، اوکاڑہ اورلاڑکانہ میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کی کثیرتعداد نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی دھاندلی پر الیکشن کمشن نے حافظ نعیم کے م¶قف کو تسلیم کر لیا۔ میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں حافظ نعیم کی پٹیشن کے فیصلے سے مشروط کر دیا۔ ترجمان کے مطابق توقع ہے عدالت کا ہماری درخواست پر حق اور انصاف پر مبنی فیصلہ ہوگا۔ میئر کے جعلی انتخاب میں دھاندلی، مینڈیٹ پر قبضے کے خلاف ہر فورم پر مقدمہ لڑیں گے ۔