• news

پاکستان کی 15 مزید رائس ملز کو روس چاول برآمد کرنے کی اجازت

اسلام آباد کراچی (نامہ نگار+ کامرس رپورٹر) روس کو چاول کی برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان کی مزید 15 رائس ملز کو چاول روس برآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق روس کی متعلقہ اتھارٹی نے چاول برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ اس سے پہلے صرف چار رائس ملز کو چاول برآمد کرنے کی اجازت تھی۔ مجموعی طورپر 19 رائس ملز اب روس کو چاول برآمد کر سکیں گی۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ کی متحرک قیادت اوروزارت ایم این ایف ایس آر کے سیکرٹری ظفر حسن کی علمی رہنمائی میں ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروڈکشن (ڈی پی پی) نے روس کو چاول برآمد کرنے کے لیے چاول کے مزید 15 اداروں کی منظوری حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن