• news

ڈالر 2 روپے مہنگا‘ سونے کی قیمت 2700 روپے تولہ بڑھ گئی


کراچی (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 297 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 18پیسے کم ہوگئی جس سے ڈالر کی قدر 287.37 روپے سے کم ہوکر 287.19روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 6روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر 317 روپے سے بڑھ کر 323روپے ہو گئی۔ جبکہ 2.70 روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 371 روپے سے بڑھ کر 373.70 روپے پر جا پہنچی۔ دوسری طرفملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔ جمعہ کو ایک تولہ سونا مزید 2700 روپے مہنگا ہو کر 2لاکھ 23ہزار 400روپے کا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز دس گرام سونے کی قیمت میں 2315روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونا 1لاکھ 91ہزار 530روپے پر جا پہنچا۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں 36ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1965ڈالر کا ہو گیا۔
ڈالر/ سونا

ای پیپر-دی نیشن