کلمہ چوک: موٹرسائیکل انڈرپاس کے پلر سے ٹکرا گیا، 2 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی
لاہور (این این آئی+نامہ نگار) لاہور میں کلمہ چوک انڈر پاس کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین افراد کلمہ چوک انڈر پاس کے پلر سے ٹکرا گئے جس سے دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو ٹیم نے نعشوں کو مردہ خانے جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا حادثے میں جاں بحق افراد کا اظہار افسوس زخمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولت فراہمی کی ہدایت کی۔