• news

3 تاریخی عمارتیں والڈ سٹی کے حوالے کرنے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری کا جواب مسترد

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شاہی قلعہ، شالیمار باغ اور مقبرہ جہانگیر والڈ سٹی اتھارٹی کے حوالے کرنے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری کا جمع کروایا گیا جواب مسترد کردیا،عدالت نے تین تاریخی عمارتوں کی حوالگی عدالتی فیصلے سے مشروط کرنے کے حکم میں توسیع کردی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس نقطے پر معاونت کریں کہ کیا نگران وزیر اعلیٰ ایسے اہم فیصلے کرسکتا ہے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آئندہ سماعت پر نگران وزیر اعلیٰ کے اختیارات پر معاونت کریں ،درخواست گزار کے وکیل عرفان تارڑ نے موقف اپنایا کہ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا پنجاب میں آثار قدیمہ کا انتظامی کنٹرول ہے، نگران وزیر اعلیٰ کو  انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے،نگران وزیر اعلیٰ نے شاہی قلعہ، شالیمار باغ، مقبرہ جہانگیر والڈ سٹی اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا، آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اثاثے والڈ سٹی اتھارٹی کے حوالے کرنا غیر قانونی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن