• news

کویت ‘ ترکیہ ساختہ لڑاکا ڈرونز خرید ے گا‘ 36 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا معاہدہ

کویت سٹی (این این آئی )کویت کی حکومت نے ترکیہ کی ڈرون کمپنی بیکر کے ساتھ 36کروڑ 70لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ طے کیا ہے۔اس کے تحت وہ اپنی فوج کے لیے ٹی بی ٹو لڑاکا ڈرونز خریدارکرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیرکتر ٹی بی 2 نامی یہ بغیر پائلٹ ڈرون ہلکے پھلکے ہتھیار، لیزر گائیڈڈ بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک وقت میں 27 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔ترک ڈرون ساز کمپنی کے مطابق یہ ایک ریکارڈ ہے۔ یہ اس نے 2019 میں کویت میں ڈرون کا تجربہ کرتے ہوئے قائم کیا تھا۔اس معاہدے کے اعلان کے بعد کویت ترکیہ سے ٹی بی 2 ڈرون خرید کرنے والا 28 واں ملک بن جائے گا۔واضح رہے کہ لیبیا، شام اور یوکرین جیسے جنگ زدہ علاقوں میں کامیابی کی وجہ سے ترکیہ کے ان ڈرونز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔کویتی فضائیہ کے آپریشنز چیف بریگیڈیئر جنرل فہد الدوسری نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ڈرونز کا بیڑا بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی مدد کے ساتھ ساتھ سمندری اور زمینی سرحدوں کی نگرانی بھی کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھایہ ڈرونز تلاش اور بچا کی کوششوں میں مدد دینے کے علاوہ جاسوسی اور اہدافی مشن بھی انجام دے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن