• news

25 سے زائد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، کاروں، موٹرسائیکلوں سے محروم

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکے، چوریاں، شہری لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق  چوہنگ  میں محمد شایان کے گھر سے  17 لاکھ 50 ہزار  کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی اشیائ، وحدت کالونی میں  عثمان کے گھر سے 9 لاکھ  اور الیکٹرانکس سامان چوری،  ڈاکوؤں نے مغلپورہ  میں عارف سے24 ہزار 5 سو روپے موبائل فون،گلشن راوی میں وسیم سے 17 ہزار اور موبائل فون ، لوئر مال میں  تابش علی سے 20 ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹاون  میں  عمارسے  80 ہزار  اور موبائل فون ، گلشن اقبال شاہد چوہان سے 40 ہزار  اور موبائل فون، اسلام پورہ میں عاطف سے 20 ہزار  اور موبائل فون ،ٹبی سٹی  میں ریاض سے 20 ہزار  اور موبائل فون ، شاہدرہ ٹاون  میں نبیل سے گن پوائنٹ پر 35 ہزار اور موبائل فون ، مزنگ  میں ذوالفقار سے 39 ہزار پر موبائل فون ، لٹن روڈ  میں سلمان سے ایک لاکھ  اور موبائل فون،اقبال ٹاون  میں سمیرسے  15 ہزار  اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ نشتر کالونی،گلشن اقبال، مصری شاہ، باغبانپورہ اورریس کورس،  سے کاریں جبکہ  مغلپورہ ، اقبال ٹاون ، نولکھا ، رنگ محل ، سندر ، نواب ٹاون ، گارڈن ٹاون ، ہنجروال ، ہربنس پورہ اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری  ہو گئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن