• news

اوکاڑہ : مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا

اوکاڑہ (نامہ نگار) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ سے نوجوان کو قتل کر دیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ گوگیرہ کے علاقہ بھگیانہ روڈ پر ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر سجاد کو زبردستی روک کر لوٹ مار شروع کر دی۔ دوران واردات نوجوان سجاد نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے  سجاد کو قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور مقتول سجاد کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے فرار ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن