اوکاڑہ: رشتہ تنازعہ پر ماموں کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا
اوکاڑہ (نامہ نگار) 4 افراد نے ماموں کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ وہ بری طرح جھلس گئی۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے چیک نمبر 60/4-R ساہیوال کی رہائشی عائشہ بی بی دختر محمد انور کا اپنی بھابھی کی وجہ سے رشتہ داری کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ روزہ عائشہ بی بی اپنے بھائی محمد وسیم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ گھات لگائے بیٹھے ملزمان مشتاق ولد سجاول اس کی بہن رخسانہ اور عزیزہ رمضانہ انہیں روک لیا۔ ملزمان خواتین نے عائشہ بی بی کو گھسیٹ کر زمین پر گرا دیا جبکہ مشتاق نے تیزاب سے بھری بوتل اس پر پھینک دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔