• news

ہائبرڈ ماڈل کی منظوری بڑی کامیابی، ورلڈ کپ کا فیصلہ حکومت کریگی: نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانا ہے تو کچھ قدم اٹھانا ہوں گے، چیئرمین بنانے کا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ذکا اشرف کیساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، الیکشن کروانا میرا کام ہے چیئرمین پی سی بی حکومت منتخب کریگی۔ بھارت میں ہماری تعریف ہورہی ہے ‘ہائبرڈ ماڈل کوئی مانتا نہیں تھا اب کیسے مان گئے، دبئی میں کچھ اوپن اور کچھ خفیہ میٹنگز کیں جس میں کچھ نیگوشیئٹ کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے اوپر پریشر تھا کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل بات چیت کو ورلڈ کپ کیساتھ جوڑیں، ہم نے واضح کیا بھارتی سرزمین پر کھیلنا اس وقت کی حکومت پالیسی کے مطابق کریگی۔ہائبرڈ ماڈل کو  بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔چار میچز ڈن ہوگئے ہیں، دو میچز پاکستان کی بی ٹیم کھیلے گی باقی دوسری ٹیم کھیلے گی۔ ایشیا کپ کے میزبان ہیں ، سری لنکا میں صرف میچز کھیلے جائیں گے۔بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ کے حوالے سے غلط خبریں چلائیں، اب 15سال کے بعد پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد ہوگا، ہم نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا سفر آہستہ آہستہ شروع کیا، نیپال کے سوا بھی کسی دوسری ٹیم کیساتھ پاکستان  میںمیچ ضرور کھیلیں گے۔  

ای پیپر-دی نیشن