وزیر اعظم سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی ملاقات
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم نے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں انعقاد پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مزید انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں لانے کی کوشش کریں، پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کا اب کوئی مسئلہ نہیں۔ تقریباً تمام بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں، پاکستان کا بہترین امیج دنیا بھر میں اجاگر ہو رہا ہے۔ کرکٹ انفرا سٹرکچر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مزید کرکٹ کے میدان بنائے جائیں۔ ملاقات میں نئے چیئرمین پی سی بی کی تقرری اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے نجم سیٹھی کی کرکٹ بورڈ کیلئے خدمات کی تعریف کی گئی۔