• news

امریکہ، بھارت پارٹنرشپ، پاکستان کی قیمت پر نہ ہو تو کوئی مسئلہ نہیں، خواجہ آصف


اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا اور بھارت کے بڑھتے تعلقات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بشرطیکہ ان دونوں ملکوں کے بڑھتے تعلقات پاکستان کی قیمت پر ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوز ویک کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا جس میں ان سے بالخصوص مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سے متعلق سوال کیا گیا تھا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال امریکا کی جانب سے بھارت کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر یہ پاکستان کی قیمت پر نہ ہو، پاکستان اپنی پڑوسیوں اور خطے کے پارٹنرز کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری چین کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں، ہماری افغانستان، ایران، بھارت کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں، اگر ان ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں تو ہم ان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہیں گے، ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں، اگر امن نہیں ہے تو ہم کبھی بھی اپنی معیشت کو اس طرح بحال نہیں کرسکیں گے جس طرح ہم اسے بحال کرنا چاہتے ہیں۔
 خواجہ آصف

ای پیپر-دی نیشن