پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی علی عباس آغا کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان
لاہو (آئی ا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی عباس آغا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی کے شیخوپورہ سے سابق ٹکٹ ہولڈر سید علی عباس گل آغا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے، پی ٹی آئی چیئرمین کے فوج مخالف ایجنڈے کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے، موجودہ حالات میں کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا، لہذا پی ٹی آئی چیئرمین کے فوج مخالف بیانیہ کی وجہ سے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
علی عباس ،لاتعلق