• news

انتخابات میں2 تہائی اکثریت حاصل کرینگے : مریم نواز 

اسلام آباد ‘ لاہور (خبر نگار+نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہل لوگ دہشت گردی واپس لیکر آئے۔ عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ مریم نواز سے سابق ارکان قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سنیٹر تاج آفریدی نے وفد سمیت ملاقات کی۔ مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر شاہ جی گل آفریدی اور سابق سنیٹر تاج آفریدی سمیت وفد کا خیرمقدم کیا اور مبارکباد دی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں۔ پارٹی کو پورے ملک کے کونے کونے میں مضبوط کریں گے۔خیبر پی کے پر 10 سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی۔ بہادر اور سچے لوگوں پر جھوٹ اور فریب کی حکمرانی رہی۔ خیبر پی کے اور وہاں کے عوام سے 10 سال ظلم ہوا، دہشت گردی واپس آ گئی۔ ان مسائل سے نجات دلائیں گے۔شاہ جی گل آفریدی اور دیگر رہنماو¿ں نے نوازشریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو میں کہا ہے کہ کارکن عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔ کارکنوں کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک مو¿ثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے آئندہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری‘ ایم این اے ندیم عباس‘ سابق ایم این اے عبدالمجید‘ سابق صوبائی وزیر نعیم خان شامل ہیں۔ وفد نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن