پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری‘ طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطا بق پاک بحریہ کی جانب سے شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین میں راشن اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کشتیوں کو نیول ہاربر میں لنگر انداز کرنے پر مقامی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاک بحریہ کسی بھی مشکل میں ساحلی علاقوں کے عوام کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔