• news

اتحادیوں کے گورنر خیبر پی کے پر تحفظات : وزیراعظم ‘مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اتحادیوں نے گورنر خیبر پی کے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ گورنر خیبر پی کے کیخلاف اتحادی جماعتیں متحرک ہوگئیں۔ حاجی غلام علی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔ دوسری جانب نگران صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر فیروز جمال نے اتحادیوں کے تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گورنر کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیدیا جبکہ صوبائی اتحادیوں نے وزیراعظم اور مرکزی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگا کر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن