• news

چوہدری سرور نے مقررہ مدت سے پہلے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی تجویز دیدی

 اسلام آ باد (خبرنگار )پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے مقررہ مدت سے پہلے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی تجویز دیدی۔  اپنے ایک بیان میں  سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ 13 اگست سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ کہا سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ دعوی بھی کردیا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ق لیگ کا بھی کردار ہوگا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمان میں نمائندگی دی جانی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ووٹ کا حق پیچیدہ معاملہ ہے، ایوانوں میں نمائندگی دی جائے۔ سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پی ٹی آئی سمیت سب ہی ذمہ دار ہیں، 9مئی کے واقعات افسوس ناک ، قابل مذمت ہیں،ایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ معاشی صورتحال سے متعلق چوہدری سرور نے کہا کہ جمع ہونے والا سارا ٹیکس قرضوں پر سود کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن