• news

تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ فیصلے سے ٹکرائے گی، شیخ رشید

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9ماہ میں22وزرانے93بیرون ملک دورے کئے کروڑوں روپے بے مقصد خرچ ہوئے5ڈالرخیرات بھی نہیں ملی بلاول نے نصف سینچری مکمل کی اور3-3 بار امریکہ اورUAEگئے وزیرخارجہ نے دنیا میں سب سیزیادہ بے مقصد بے فائدہ دورے کرنے کااعزازحاصل کیا خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لئے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ 40فیصد تر سیلات 13فیصد اور  برآمدات12 فیصد کم  ڈالرنایاب  مہنگائی  آسمان پرغریب زمین بوس پکڑدھکڑ اغوا اور قتل کی خبریں ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اعظم خان لاپتہ اور لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ ساری قوم ڈپریشن کا شکارہے اور وزیراعظم کی رم بورڈ کھیل کرجگ ہنسائی کاسبب بن رہے ہیں30جون تک IMFکا کٹی کٹا نکل آئے گا انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی کراچی میئرکے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمھوریت کاپورسٹ مارٹم کردیاحکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگااب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے لوگوں کوسرعام اٹھایاجارہاہے صحا فی اورصحافت کوزنجریں پہنائی جارہی ہیںجسIMFنے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پریلغارکردی ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کرلی چین کو1ارب ڈالر دے کے واپس لیاہے حکومت نے سارے حربے استعمال کرلیے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی بات کہاں جا کے رکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن