سکھر : دروازے آٹو لاک‘ کمسن بہن بھائی کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق
سکھر (نوائے وقت رپورٹ ) سکھر کے علاقے گلشن اقبال میں کمسن بہن بھائی کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گھر میں خیرات دی جا رہی تھی جس کے باعث اہلخانہ مصروف تھے اس دوران بچے کار میں جا کر بیٹھ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے گھر والے بچوں کو تلاش کرتے رہے لیکن بچے دو گھنٹے بعد کار میں مردہ حالت میں ملے، بچے گاڑی کے دروازے آٹو لاک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 سال کی علیشا اور 2 سال کا رضا قریشی شامل ہے۔