• news

پاکستانی نژاد برطانوی سفارتکار کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد (آئی این پی ) برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد سفارت کار فوزیہ یونس کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ برطانوی وزارت خارجہ میں شاندار خدمات پر فوزیہ یونس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہ چارلس کی سالگرہ پر سفارت کار کو ایم بی ای میڈل دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فوزیہ یونس اس وقت ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل ہیں، وہ اسلام آباد میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن