گورنر پنجاب سے ہومیو ڈاکٹر راو¿ غلام مرتضیٰ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
لاہور(نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ڈاکٹر راو¿ غلام مرتضیٰ صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی حکومت پاکستان کی قیادت میں پی ایچ ایم اے کے قائدین جن میں ڈاکٹر جاوید اعوان، ڈاکٹر فیصل سلیم، ڈاکٹر نعیم حفیظ، ڈاکٹر عرفان ولی ڈاکٹر تبسم حسین، ڈاکٹرربیعہ جاوید، ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر رائے نوید طاہر، ڈاکٹر عمران جماش، ڈاکٹرسلیم انجم، ڈاکٹر خالد محمود چوہدری اور ڈاکٹرتنویر نثار گجرنے خصوصی ملاقات کی اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکواٹرزہسپتالوں سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرزکی سیٹیں ختم کرنے کے معاملے پر گورنر پنجاب نے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طورپرسیٹیں دوبارہ بحال کیا جائے۔ دریں اثناءمحمد بلیغ الرحمن نے لاہور جنرل ہسپتال کو این جی ایس مشین فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اس مشین کے ذریعے انسانی جینز میں ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ چلا کر مستقبل میں رونما ہونے والی بیماریوں کے بارے میں معلومات حاصل ہونگی جس کی بنا پر متعددی و غیر متعددی اور وائرس کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کیلئے قبل از وقت منصوبہ بندی ممکن بنائی جاسکے گی۔ یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے بتائی۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ویکسی نیشن کرنے کا تعین بھی ہو سکے گا۔ گورنرپنجاب کے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو سمیت مختلف ہسپتالوں کی سیٹوں کا اشتہارنہیں دیا جارہا۔ پنجاب میں افراد متبادل علاج کی سہولت نہ ملنے سے متاثر ہو رہے ہیں۔ گورنر ہاوس سے جاری لیٹر میں محکمہ صحت کو ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی سیٹوں پر جلد بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گورنرپنجاب نے نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے تحریری حکم نامے میں سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایت جاری کیں کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے فوری طور پر ایڈورٹائز کیا جائے۔ پنجاب بھرکی ہومیوپیتھک ڈاکٹرز گورنر پنجاب کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے دوسرے بڑے سستے ترین طریقہ علاج ہومیوپیتھی کے ذریعے سرکاری طور پر اس طریقہ سے پنجاب کے عوام کوصحت کی سہولتیں میسرہوں گی۔