ملک میں حقیقی تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں:نرگس فیض ملک
لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اسی لئے دوسری جماعتوں کے باشعور سابقہ ارکان اسمبلی اور کارکنان نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونا شروع کردیا ہے کیونکہ انہیں علم ہو گیا ہے کہ جس شخص نے انہیں تبدیلی کی بتی کے پیچھے لگایا تھا وہ کوئی تبدیلی نہیں تھی۔