• news

17اے کے تحت بھرتی ہونےوالے افراد کو ملازمت آرڈر لیٹر دینے کی تقریب


لاہور(خبرنگار) ٹاو¿ن ہال میں 17اے کے تحت بھرتی ہونے والے افراد کو ملازمت آرڈر لیٹر دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی رندھاوانے متوفی ملازمین کے اہل خانہ کو آرڈر لیٹر دئیے۔ 17اے کے تحت دوران ملازمت فوت ہونیوالے بلدیہ عظمی کے ملازمین کے اہل خانہ میں سے افراد کو لیٹرز دئیے گئے۔ تقریب میں آرڈز وصول کرنیوالوں ان کے اہل خانہ اور بلدیہ عظمی کے ملازمین نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن