حناپرویز بٹ کی شہبازشریف کو دوبارہ صدر مریم نواز کو چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کوآرڈینیٹر حناپرویز بٹ کا میاں شہبازشریف کو دوبارہ صدر اور مریم نواز کو چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد۔وزیراعظم شہبازشریف تمام تر مخالفت کے باوجود ملک کی سمت درست کی ہے۔ مریم نواز نے ثابت کیا وہ کامیابی سے پارٹی کے انتظامی اور تنظیمی امور سرانجام دے سکتی ہیں۔ مریم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا اور بندگلی سے باہر نکالا۔ مریم نواز کے مخالف بھی انکی لیڈرشپ کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ خاندان ہے جس میں تمام برابری کا حق رکھتے ہیں ۔