• news

قومی اسمبلی اجلاس ، ارکان کی حسب روایت عدم دلچسپی 

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت شروع ہوا۔ ہفتے کے روز بھی بجٹ پر بحث جاری رہی۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں بھی ارکان نے حسب روایت عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ اجلاس شروع ہوا تو صرف 15 اراکین ایوان میں موجود تھے، لیبیا سے یونان جانے والی کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا کروائی۔ ارکان نے وزراءکو حلقوں کیلئے ترقیاتی فندز ملنے اور اراکین کو فنڈز نہ ملنے کے شکوے کئے۔ بعدازاں سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ کی ڈائری 

چوہدری شاہد اجمل

چوہدری شاہد اجمل

ای پیپر-دی نیشن