امریکہ میں ایک گھر پر فائرنگ‘ 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
واشنگٹن(شِنہوا )امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں ایک گھر میں فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ٹینیسی کے شہر چٹانوگا میں ایک ٹیلی ویژن سٹیشن ڈبیلو ٹی وی سی نے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس افسران فائرنگ کے واقعے کے بعد متاثرہ رہائش گاہ پہنچے جوان کے پہنچنے پر آگ کی لپیٹ میں تھا۔رپورٹ میں ٹینیسی بیورو آف انویسٹی گیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ساتواں شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے چٹانوگا میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ماریون کانٹی کے پولیس افسر بو برنیٹ نے نیوزچینل کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک گھریلومسئلے کا نتیجہ ظاہر ہوتا ہے جوکافی عرصے سے جاری تھا۔مقتولین کی باقیات کو تجزیے کے لیے ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل لے جایا گیا ہے۔مقامی پولیس افسربو برنیٹ کے حوالے سے ایک اور مقامی خبر رساں ادارے لوکل 3 نیوز نے کہا ہے کہ مردہ پائے جانے والے تین بالغ افراد میں سے ایک گیری بارنیٹ کے بارے میں خیال ہے کہ فائرنگ اس نے کی تھی جس نے اپنی جان لینے سے پہلے دوسرے افراد کو مار ڈالا۔ امریکا کی ریاست اوہائیو میں باپ نے اپنے3 بیٹوں کو لائن میں کھڑا کر کے گولی مار کر قتل کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی ماہ سے یہ واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ مرنے والے بچوں کی عمر 3 ،4 اور7 سال تھی۔ فائرنگ سے بچوں کی ماں بھی زخمی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس قتل کے پیچھے اصلی وجہ کا ابھی فی الحال پتا نہیں چل سکا ہے۔
امریکہ 6 ہلاک