• news

اوکاڑہ: 6 افراد کے قتل کے مجرم کو  سزائے موت، 10 لاکھ جرمانہ 


اوکاڑہ (نامہ نگار) عدالت نے 6 افراد کے قتل کا مشہور مقدمہ میں سزا سنا دی۔ تھانہ صدر، تھانہ کینٹ اور تھانہ بی ڈویژن مجرم کے مقدمات میں مشہور ملزم سلیم عرف سلیمی ماچھی کو ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔ مجرم سلیم عرف سلیمی نے اپنے مخالفین عبدالمنان غلام دستگیر میاں لطیف اصغر علی، فرمان علی اور راہگیر محمد بلال کو قتل کیا تھا۔ 
سزا کا حکم

ای پیپر-دی نیشن