• news

خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈ


لاہور( این این آئی) ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی 2023ءتک کی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.523 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.760 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مئی میں خام تیل کی درآمدات کاحجم385 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے 529ملین ڈالرکے مقابلہ میں 29فیصدکم ہے۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر39 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اپریل میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 277 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو مئی میں بڑھ کر385 ملین ڈالر ہوگیا۔
خام تیل/ کمی

ای پیپر-دی نیشن