لاہور سے مانگا منڈی روٹ پر سپیڈو بسیں نہ چلانے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ، سپیڈو بسیں لاہور سے مانگا منڈی روٹ پر نہ چلانے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ اپیل پر پیر کوسماعت کرے گا۔ اپیل میں منیجنگ ڈائریکٹر کے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے، منیجنگ ڈائریکٹرنے حکم میںلکھا کہ فزیبیلٹی رپورٹ مراکہ تک مکمل ہے، اور بسیں کم ہیں فنڈز کی کمی کے باعث مزید پروسس نہیں ہو سکتا ہے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مانگا منڈی ایک بڑی آبادی اور ضلع لاہور میں واقع ہے، پنجاب ماس ٹرازٹ اتھارٹی کے قانون 2015ءمیں لکھا ہے کہ بسیں ضلع لاہور کی حدود میں چلائی جائیں گی۔ مانگا منڈی روٹ پر سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طالبات کے لئے اپنے گھروں سے تعلیمی اداروں تک کا محفوظ سفر مشکل ہو چکا ہے۔
سپیڈو بسیں