دبئی میں زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، پی پی کے تحفظات پرگفتگو
دبئی(نوائے وقت رپورٹ ) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق تین چار روز قبل نگران وزیراعلیٰ اچانک دبئی روانہ ہوگئے تھے اور محسن نقوی نے سابق صدر کی عیادت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے سابق صدر نے پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں کے تحفظات کے بارے میں بھی بات کی۔ اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے نگران وزیر اعلیٰ کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں نہیں جانتا۔خیال رہے گزشتہ دنوں پارٹی رہنماو¿ں نے بلاول سے ملاقات کی تھی اور انہیں پنجاب حکومت سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔