• news

ن لیگ پوری آب و تاب سے موجود، فتنے کا نام و نشان ختم ہونے جا رہے : رانا ثناء

مکوآنہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 2013 سے 2018 تک (ن)لیگ کی حکومت رہی اس دوران20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کا سامنا رہامگرمیاں نواز شریف اورشہباز شریف کی قیادت میں مرکزاور پنجاب میں حکومت قائم کی گئی،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پایا گیا،سی ٹی ڈی نے بڑی محنت سے دہشتگردی پر قابو پایا،پچھلی حکومت نے بھی طعنے دیئے کہ انہوں نے بجلی کے اتنے کارخانے لگادئیے لیکن2014 سے عمرانی فتنے نے نفرت کی سیاست کا آغاز کیااوراداروں کے افسران کے نام لے کر ان کو دھمکیاں دی گئیں،بل نہ دینے کا کہا گیا،یہ سول نافرمانی نہیں تو اور کیاتھا،مخالفین کو گالیاں دینا ان کا وطیرہ رہا،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدہ سے ہٹایا گیا،لوگوں کو پی ایم ایل این کے ٹکٹس واپس کرنے پر مجبور کیاگیالیکن دنیا نے دیکھ لیا کہ پی ایم ایل (ن)آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے اور فتنے کا نام و نشان ختم ہونے جارہا ہے۔وہ فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں بڑے بڑے پراجیکٹ بنے مگر اس نے 4 سال میں کیا کام کیاصرف یہ کہ ہمارے شروع کئے ہوئے پراجیکٹس پر اپنے نام کی تختیاں لگائیں، نوجوانوں کو گمراہ کیا،50 لاکھ گھروں 1 کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیامگر کسی پر عمل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک فتنہ ہے، سیاست میں بات چیت اور ڈائیلاگ کے بغیرآپ ملک نہیں چلا سکتے، یہ کہتا تھا کہ مخالفین کے ساتھ بات کرنے سے بہتر ہے میں مرجا¶ں،اب اللہ کا انتقام دیکھیں یہ جن سے بات کرنا چاہتا ہے وہ اس سے بات نہیں کرتے۔

ای پیپر-دی نیشن