• news

حضور نبی کریم ؐ کی نورانی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے،پیرنقیب الرحمن

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے حضور نبی کریم  ؐ کے اعلی پاک فرمودات وطنِ عزیز پاکستان میں امن و سلامتی، اتحاد و ترقی اور بہترین معاشرہ تشکیل دینے کیلئے ہمارے پاس عظیم ترین مشعلِ راہ ہیں۔ ہمارے آقا و مولا  ؐ کا فرمان مبارک ہے کہ تم میں سے سب سے عقلمند وہ ہے جو موت کو یاد رکھتا ہے اور موت کی یاد سے فکرِ آخرت حاصل ہوتی ہے اور اس ذریعے سے انسانی عمل و کردار کی بہترین نشو نما کی جا سکتی ہے۔ حضور نبی رحمت  ؐ نے ایک مرتبہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علہیم اجمعین سے دریافت فرمایا کہ آپ لوگ اپنا مال کسے سمجھتے ہیں؟  ہمارے معاشرے میں حضور نبی کریم  ؐ کی یہی نورانی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے کہ سب سے بڑی برائی کسی کا دل دکھانا اور لوگوں میں فتنہ پیدا کرنا ہے اور کینہ، بغض و عناد، منافقت اور جھگڑے کسی بھی طور پر ایک مسلمان کے لائق نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ مبارک کی تربیتی نشست سے خطاب کے دوران کیا۔ درسِ حدیث مبارک کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن