• news

وفاقی کا بینہ نے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کمپنی "اگنائٹ"کا نیا بورڈ تشکیل دیدیا

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کمپنی "اگنائٹ" کے تشکیل کردہ بورڈ کے ارکان میں سی ای او ٹیلی نارعرفان وہاب,سی ای او برین ٹیلی کام ڈاکٹر شاہد فاروق علوی جبکہ سی ای او ملٹی نیٹ عدنان اسدر علی بطور رکن شامل ہوں گے جبکہ ڈاکٹر رابعہ نور انعام ڈائریکٹر او آر آئی سی سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ رکن ہوں گی۔ بورڈ کے دیگر ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر بلال احمد علوی یونیورسٹی آف سیلفرڈ یوکے,پروفیسر نذیر حسین اور سالال حسن شامل ہیں ۔ قائم کر دہ نئے بوڈر میں جوائنٹ سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ ا ورچیئرمین پی ٹی اے اور سی ای او "اگنائٹ" بورڈ ارکان کا حصہ ہو ں گے۔

ای پیپر-دی نیشن