شاہد خاقان لندن چلے گئے‘ نواز شریف کیساتھ اہم ملاقات کر ینگے
اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ای سی سی سے مستعفی ہونے کے بعد لندن روانہ ہوگئے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کیساتھ اہم ملاقات کرینگے اور آئندہ چند روز میں مشاورت کے بعد وطن واپس آجائینگے۔ سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی اپنی ہی حکومت کے وزیروں کی پالیسیوں سے برملا اختلاف کررہے ہیں زرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کیجانب سے اسحق ڈار کی مخالفت کرنیوالوں کو واضح پیغام دیئے جانے کے بعد پارٹی کے اندر موجود انکے ناقدین نے اس اقدام کوانتہائی سنجیدہ لیا ہے واضح رہے شاھد خاقان عباسی مفتاح اسمائیل کو ہٹا کراسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنائے جانے کے مخالف ہیں اور وقتا فوقتاموجودہ وزیر خزانہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں اور حکومت کے اس فیصلے سے نالاں ہیں ۔