پنجاب یونیورسٹی: انڈرپاس میں ایل پی جی کنٹینر پھنسنے سے ٹریفک بلاک‘ 6 گھنٹوں بعد راستہ کھلا
لاہور (نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس انڈر پاس میں ایل پی جی سے بھرا کنٹینر پھنسنے سے کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہی۔ امدادی ٹیموں نے 6 گھنٹوں کی مسلسل تگ و دو کے بعد انڈر پاس میں پھنسے کنٹینرکو باہر نکال لیا جبکہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ، ڈرائیور غفلت اور لاپرواہی سے کیمپس انڈر پاس میں رات گئے کنٹینر پھنسا۔