• news

چیئرمین پی ٹی آئی کے بہکاوے میں نہ آئیں، گرفتار شرپسند گوہر کے بھائی کی اپیل

 چکدرہ  (آئی این پی ) چکدرہ قلعہ میں توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسند گوہر رحمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا، بھائی نے عوام سے چیئرمین پی ٹی آئی کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل کی ہے۔ 9 مئی کے واقعات کے دوران چکدرہ قلعہ میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور شرپسند گوہر رحمان کو سکیورٹی اداروں کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ گوہر کے بھائی طارق حسین کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، میرا بھائی گزشتہ ایک سال سے چیئرمین کی تقریریں سن رہا تھا جس سے وہ بہکاوے میں آ گیا۔ شرپسندی میں ملوث شخص کے بھائی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتار کارکنوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے ہی کارکنوں کو ایجنسیوں کے بندے بتا رہا ہے۔ میری لوگوں سے درخواست ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی باتوں میں نہ آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن