سمندری طوفان ہوا کے شدید کم دبائو میں تبدیل، شہریوں کے ساحل سمندر پر ڈیرے
کراچی ،جے پور(نوائے وقت رپورٹ ، این این آئی) سمندری طوفان بپر جوائے ہوا کا شدید کم دباؤ بن چکا ہے، جس کی باقیات اب بھی بھارت کے وسطی راجستھان پر ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران شہر میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔دوسری جانب طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد بدین کے ساحلی مرکز زیرو پوائنٹ پر ماہی گیروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔ کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا، اتوار کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا۔کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی لوگ چھٹی کے روز ساحل سمندر پر پہنچے، اس موقع پر شہری گھڑ سواری اور سمندر میں نہا کر خوب لطف اندوز ہوئے۔سمندری طوفان بپرجوائے ہوا کا شدید کم دبائو بن چکا ہے، جس کی باقیات اب بھی بھارت کے وسطی راجستھان پر ہیں۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے ہوا کا شدید کم دبائو بن چکا ہے، جس کی باقیات اب بھی بھارت کے وسطی راجستھان پر ہیں ۔