• news

سیاست کا محور عوام‘ جلد پارٹی منشور پیش کریں گے: فردوس عاشق اعوان

لاہور (نیوز رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، جلد پارٹی کا منشور پیش کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دوسروں پر تنقید تو کرتے رہے لیکن مسائل کا حل کسی نے نہ بتایا، استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے ملک کو درپیش مسائل سے نمٹا جائے گا۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان حالات میں کوئی  ایک جماعت کوئی فرد واحد مسائل کا حل نہیں نکال سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی مسائل کے حل کا روڈ میپ دے گی موجودہ سیاسی نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن