صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کو سیاحت‘ آرکیالوجی‘ میوزیم کی وزارت بھی دے دی گئی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کو ایک اور محکمہ تفویض کر دیا ہے۔ عامر میر کو وزارت اطلاعات و ثقافت کے ساتھ صوبائی وزیر سیاحت‘ آرکیالوجی اور میوزیم کی وزارت کا اضافی قلمدان بھی دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے عامر میر کے صوبائی وزیر برائے ٹورزم‘ آرکیالوجی اور میوزیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔