ریلوے مالی بحران شدید، تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کا احتجاج
لاہور/راولپنڈی(این این آئی)پاکستان ریلوے شدید ترین مالی بحران کے باعث تاحال ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگیا جس سے ملازمین شدید گھریلو پریشانیوں کا شکار ہو گئے ۔لاہور ڈیزل شیڈ میں ریلوے پریم یونین سی بی اے نے احتجاج کیا،رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے سے شدید پریشان ہیں جبکہ عید الاضحی میں چند ہی دن باقی رہ گئے ۔صدر پریم یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد ،سیکریٹری خضر حیات بیگ،سینئرنائب صدر محمد جمیل ملک اور آرگنائزر حاجی عزیز مدنی نے وزیر ریلوے سعد رفیق اور سی ای او ریلوے ارشد سلام خٹک سے اپیل کی کہ وہ تنخواہوں کا بندوبست کریں۔