برطانوی وزیراعظم ایک دن کیلئے امیگریشن آفیسر بن گئے
لندن (این این آئی)برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک 1 دن کے لیے امیگریشن آفیسر بن گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں غیر قانونی طور پر آنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے 105 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاریاں تجارتی جگہوں پر ہوئیں جن میں ریسٹورنٹس، کار واش، نیل بار، حجام کی دکانیں اور سہولت اسٹورز شامل ہیں۔ہوم آفس کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے ایک کریک ڈان میں وزیرِ اعظم رشی سوناک بھی شامل ہوئے۔رپورٹس کے مطابق 43 سالہ رشی سوناک بلٹ پروف جیکٹ پہن کر شمالی لندن میں کی گئی ایک کارروائی میں امیگریشن انفورسمنٹ افسران کے کام کو دیکھنے کے لیے شریک ہوئے۔