نارووال میں گیپکو کنسٹرکشن ڈویژن سے صارفین کو آسانی ہو گی ، خرم دستگیر
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نارووال میں گیپکو کنسٹرکشن ڈویژن کے قیام سے صارفین بہترین اور معیاری بجلی کی فراہمی میں مزہد بہتریآئے گی یہ دفتر علاقے میں بجلی کے ترسیلی نظام کی وسعت اور استحکام کا ضامن ہو گا۔ اِ ن خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال سرکل میں کنسٹرکشن ڈویژن کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر خرم دستگیر نے کہا آج کا دن نارووال سرکل کی تکمیلیت دن کا ہے لیکن یہ صرف ایک قدم ہے ہمیں مستقبل میں ابھی بہت سی منازل طے کرنی ہیں اور تندہی، ایمانداری، اور بھرپور کوشش کے ساتھاپنا کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گہپکو میں مختصر عرصہ میں ریکارڈ منصوبوں کا آغاز اور تکمیل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ملک بنانے کا جذبہ اور قابلیت رکھتے ہیں جبکہ پہلی کا مقصد تبدیلی کے نام پرصرف و صرف ملک کی تباہی تھا۔