• news

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیراہتمام عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر یادگار شہداءپر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداءکی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان گلگت بلتستان نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام خمینی ہمارے لیے اہم ہیں، انہوں نے وقت کی استبدادی و طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دی۔ ہم نے 20 ہزار سے زائد شہید دئیے۔ کسی ایک قاتل کو بھی سزا نہیں دی گئی۔ 70 ہزار پاکستانیوں کا قاتل احسان اللہ احسان کیسے سرنگ سے نکال دیا گیا۔ ہم نے وطن عزیز میں شیعہ سنی وحدت کو فروغ دیا۔ پاکستان کی بقاءکی ضمانت مسلم پاکستان ہے۔ مسلکی پاکستان بنانے والے وطن عزیز کے اصل دشمن ہیں۔ یہ تقسیم دو قومی نظریہ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سوچ کے خلاف ہے۔ گلگت بلتستان کے لوگ انتہائی باوفا اور وطن کے مخلص بیٹے ہیں۔ جی بی کے بغیر یہ ملک ایک دن بھی نہیں چل سکتا، انکو آج تک آئینی شناخت نہیں دی گئی ایسا کب تک چلے گا۔

ای پیپر-دی نیشن