• news

عیدقربان پر جانور کی قیمت نہیں ، انسان  کی نیت اہم ہے:شوکت بابر ورک 

لاہور(نیوزرپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ عیدقربان پر جانور کی قیمت نہیں بلکہ انسان کی نیت اہم ہے۔ زیادہ قیمت والے جانوروں سے دوسروں کو مرعوب کرنے کی بجائے مناسب قربانی اوراس کے گوشت کی مستحقین میں تقسیم کااہتمام کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کاحصول زیادہ افضل ہے۔ سنت ابراہیمی ؑ کو دشوار بنانے سے گریزکیاجائے۔ عیدالااضحی پر قربانی میں نعمتوں کی فراوانی کاراز پنہاں ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام اجتماعی قربانیوں کاگوشت مستحقین تک پہنچادیاجاتا ہے۔ ملک بھر سے ڈونرز بڑی تعدادمیں انفرادی اوراجتماعی قربانیوں کیلئے ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی انتظامیہ سے رابطہ کررہے ہیں۔ ہم امسال بھی عیدالاضحی پر راوی پارک میں اجتماعی قربانیوں کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن