توہین رسالت سمیت اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دینگے:مولانا امجد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ ٹاو¿ن شپ کے زیراہتما متحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد مدینہ میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی کانفرنس میں بڑی تعداد میں شمع ختم نبوت کے پروانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جمعیت علماءاسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، خطیب جامع مسجد ہذا قاری حبیب الرحمن، مولانا مفتی محمدنوید لاہوری ودیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو امتناع قادیانیت ایکٹ کا پابند بنایا جائے۔ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ مولانا محمدامجد خان نے کہا ہم کسی صورت آئین اور قانون میں ختم نبوت اور قانون توہین رسالت سمیت اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے امت نے اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔مولانا حبیب الرحمن نے کہا کہ قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔