• news

نواز شریف جلد پاکستانی عوام کے درمیان ہونگے:سیف الملوک کھوکھر 

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان چوہدری شہباش،سید توصیف شاہ اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب بھی ترقی ہوئی، وہ نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی۔ سابق وزیر اعظم جلد پاکستانی عوام کے درمیان ہوں گے۔نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کریں گے اور پارٹی قائد چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اسی لئے دوسری جماعتوں کے باشعور سابقہ ارکان اسمبلی اور کارکنان مسلم لیگ ن کے رابطے میں ہیں۔اس لئے کہ انہیں علم ہو گیا ہے کہ جس شخص نے انہیں تبدیلی کی بتی کے پیچھے لگایا تھا وہ کوئی تبدیلی نہیں تھی بلکہ اس شخص کی جانب سے ایک جھانسہ تھا جو اس نے معصوم نوجوانوں کو دیا تھا اور خود تبدیلی کے نام پر ساڑھے 3 سال تک اپنے اور بہنوں کے بنک اکاو¿نٹ بھرے تھے۔ آنے والے الیکشنوں میں میاں نواز شریف اور میاں شہباشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن